شہری کے اکائونٹ سے 25 لاکھ روپے نکلوانے والے سابق بینک افسر کو قید و جرمانے کی سزا

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بینکنگ جرائم کی عدالت نے شہری کے اکائونٹ سے 25 لاکھ روپے نکلوانے والے سابق بینک افسر کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

بینکنگ جرائم کی عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے 70سالہ ملزم خالد حسین بھٹی کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 25لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ شریک ملزم شاہد مصطفی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے 2006ء میں جعلسازی کے ذریعے یو بی ایل ریگل برانچ لاہور سے شہری جاوید اختر کے اکائونٹ سے 25لاکھ روپے نکلوائے تھے جس پر ان کے خلاف 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں