پانچ منی پٹرول پمپس کی دکانیں سیل ،مشینوں کو ضبط کر لیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی منی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے روہی نالہ، جلال پور اور سندر میں منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔کاررائیوں کے دوران پانچ منی پٹرول پمپس کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اورمشینوں کو ضبط کر لیا گیا جبکہ دکانداروں پر مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔آپریشن میں سول ڈیفنس کے ملازمین نے حصہ لیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں