کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اور تحقیقی مقالاجات پر تربیتی ورکشاپ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:41

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اور تحقیقی مقالاجات کی جانچ پرکھ کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک سے نامور ایڈ یٹر اور میڈیکل محققین کے علاوہ اندرون ملک سے کثیر تعداد ایڈ یٹر ز اور ریسرچرز نے شرکت کی، بیرون ملک سے آئے ڈاکٹر عثمان اقبال آیڈ یٹر آکسفورڈ یونیورسٹی اور ڈاکٹر سامعہ وسیم صدر کیمکانہ جبکہ اندرون ملک سے پروفیسر جمشید سی پی ایس پی، کرنل عالمگیر، پروفیسر طیبہ وسیم، ڈاکٹر ظہیر خان اور پروفیسر سائرہ افضل ایڈیٹر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شامل تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تربیتی ورکشاپ کے اغراص و مقاصد پر روشنی ڈالی اور یو نیورسٹی میں ریسرچ کے فروغ کے لئیے عملی حکمت عملی اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی، فیصل آباد، لاہور اور پشاور سے آئے 40 سے زائد محققین اور ڈاکٹرز نے تربیتی کورس میں شرکت کے بعد اپنی آراع اور تجاویز سے آگاہ کیا اور اس اقدام کو ریسرچ کلچر کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ یہ تربیتی ورکشاپ پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز، یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک اور تعاون سے منعقد کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں