ملک میں صحت اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ڈاکٹر بلال احمد

اتوار 20 جنوری 2019 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) ملک کے بعض مقامات انتہائی موذی امراض کی آماجگاہ ہیںکیونکہ ان مقامات پر صحت اور صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔پناسیہ ہیلتھ کئیر نے اپنی مہم ---’’ نیاپاکستان،صاف اور صحتمند پاکستان‘‘ کے دوران جو سروے کئے ہیں ان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت اور صفائی کے ناقص انتظامات کی سب سے بڑی وجہ گورنمنٹ اور سول اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

رابطوں کے اس فقدان کو کم کرنے کیلئے پناسیہ ہیلتھ کئیر نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو گورنمنٹ اور سول اداروں سے رابطے کر رہی ہے اور ان کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور اپنی سفارشات بھی دے رہی ہے۔ سول اور گورنمنٹ اداروں کی اس مہم میں دلچسپی بہت حوصلہ افزاء بلکہ خوش آئیند ہے۔

(جاری ہے)

پناسیہ ہیلتھ کئیر ان اداروں کی فہرست بھی مرتب کر رہا ہے تاکہ عوام کی آگاہی کیلئے اس فہرست کو اپنی ویب سائیٹ پر بھی اپلوڈ کیا جا سکے اور ان اداروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

ان سفارشات اور اقدامات سے ایک عام شہری کی زندگی کو بہتر کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پناسیہ ہیلتھ کئیر کے چیف ایکزیگٹو ڈاکٹر بلال احمد نے صحافیوں کو دی جانے والی روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر پناسیہ ہیلتھ کئیر کے صدر جناب ظہور کاظمی، فنانس ڈائیریکٹر محمد مختار ، اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری محمد افضل میو اور پروگرام کو وارڈینیٹر مس راحیلہ بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں