ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںڈرگ انسپکٹرزاور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے 93میڈیکل سٹورز کے کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کچھ کیسوں کو مزید کارروائی کے لئے ڈرگ کورٹ ریفر کر دیاگیا اورکچھ میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی اور باقی کیسوں کو اگلی سماعت میں رکھ دیا گیا ہے ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے تما م ڈرگ انسپکٹرز کو فیلڈ میں میڈیکل سٹورز کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تما م میڈیکل سٹوروں میں ایس او پی پر عملدر آمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں