سی سی پی او لاہورر بی اے ناصر سے ایس پی ڈاکٹر سمیر نور کی الوداعی ملاقات

ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر، ایس ایس پی منتظر مہدی اور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی موجود تھے سی سی پی او لاہور کا ڈاکٹر سمیر نور کو ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے اور سندھ میں نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر سے حال ہی میں ایس پی کے رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسر ڈاکٹر سمیر نور نے الوداعی ملاقات کی۔ ایس پی ڈاکٹر سمیرنور اس سے پہلے اے ایس پی ریس کورس سرکل تعینات تھے اور ترقی پانے کے بعد ان کی خدمات سندھ پولیس کے سپرد کردی گئی ہیں۔ الوداعی ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر، ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اور ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ڈاکٹر سمیر نور کو ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور سندھ میں نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایس پی ڈاکٹر سمیر پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر، ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اور ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او بی اے ناصر نے ایس پی ڈاکٹر سمیر نور کو لاہور پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں