میئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید سے جاپان انٹر نیشنل کارپوریشن ایجنسی (جیئکا ) اور ٹیپا کے وفد کی ملاقات

جمعرات 21 فروری 2019 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لارڈمیئر لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید نے جاپان انٹر نیشنل کارپوریشن ایجنسی (جیئکا ) اور ٹیپا کے وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کوئنز روڈ اور اس سے ملحقہ روڈپر ٹریفک انجینئرنگ پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ جیئکا نے کوئینز روڈ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ تیار کر کے لاہور پارکنگ کمپنی کو دینے کے لئے مئیر لاہور سے معاونت مانگی۔

(جاری ہے)

مئیر لاہور نے میونسپل آفیسر( ریگولیشن ) زبیر احمد وٹو کو ہدایت کی کہ کوئینز روڈ اور ملحقہ روڈ سے تجاوزات کو فی الفورختم کیا جائے اورمیونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر) پی ٹی سی ایل اور واسا کو لیٹر لکھے کہ وہ بغیر این او سی کے کوئینز روڈ اور اس سے ملحقہ روڈ میں کھدائی نہ کریں۔علاوہ ازیں کرنل (ر) مبشر جاوید نے ڈی او (ایس ڈبلیو ایم) کو ہدایت کی کہ کوئینز روڈ اور اس سے ملحقہ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ اس موقع پرماسکوٹ کوٹو (mascot Koto) چیف کنسلٹنٹ ایل آئی ٹی ایم سی پراجیکٹ،میونسپل آفیسر( ریگولیشن )زبیراحمد وٹو،زونل آفیسر (انفراسٹرکچر) شیخ طاہر،چوہدری علی اعجاز اورجنرل مینیجر آپریشن لاہور پارکنگ ریحان بھی موجودتھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں