بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 22 فروری 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) )میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے ونڈالہ روڈ، شاہدرہ،سبزی منڈی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

سمن آبادزون اسکواڈ نے کریم مارکیٹ ، گلشن راوی سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے انارکلی، مزنگ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ اقبال زون اسکواڈ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

شالامار زون اسکواڈ نے دھوبی گھاٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا۔

واہگہ زون اسکواڈ نے نواں والا سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ نشتر زون اسکواڈ نے نشتر کالونی سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میںلاد کر سٹور میںجمع کروا دیا ۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے کینال روڈ نیو پل سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا۔ انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 09ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں