اپنی قرارداد کے حق میں کھڑی ہوں ،کسی صورت واپس نہیں لوں گی ‘ مسرت چیمہ

بلاول بھٹو قوم کی لوٹ مار کی دولت واپس کر دیں قرارداد واپس لے لوں گی ‘ رکن اسمبلی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپنی قرارداد کے حق میں کھڑی ہوں اور اسے کسی صورت واپس نہیں لوں گی ،آصف زرداری نے قوم کی جودولت بلاول کے نام کی ہے وہ اسے واپس کردیں قرارداد واپس لے لوں گی۔

(جاری ہے)

اپنی قرارداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ میری قرارداد حقائق پر مبنی ہے ،دنیا کا کونسا قانون اجازت دیتا ہے کہ آپ حکمرانی بھی کریں اور ملک دشمن ممالک کے جذبات بھی ابھاریں۔

بلاول اور انکے حواری خود کٹھ پتلیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں نے بلاول بھٹو کو کرپشن کرنے پر بلایا ہے انہیں اس کا جواب دینا چاہیے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ میں اپنی قرارداد کے حق میں پوری طرح کھڑی ہوں اور اسے کسی صورت واپس نہیں لوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں