جامعہ اشرفیہ لاہور میں کل تکمیل ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب منعقد ہوگی

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں تکمیل ختم بخاری شریف کی تقریب کل (اتوار ) 24 مارچ کو صبح 10 بجے منعقد ہوگی جس میں شیخ الحدیث و مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے قیام امن ، ملک کی ترقی و استحکام، امت مسلمہ ،علماء کرام کی حفاظت اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کروائیں گے جبکہ اس موقعہ پرصحاح ستہ و دیگر کتب احادیث کے اساتذہ کرام بھی آخری حدیث کا درس دیں گے تقریب میں خواتین کے لیے باپردہ شرکت کا اہتمام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں