بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لیے انتظامات جاری

بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری 12اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن آئیں گے

پیر 25 مارچ 2019 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لیے انتظامات جاری ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انتظامات کی تیاری اور یاتریوں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کر دیے سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری 12۔

اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن آئیں گے ، مرکزی تقریب گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ مہمان اور اعلی پاکستان حکام شرکت کریں گے ، سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریب کے انتظامات کے لیے افسران اور سٹاف کی ٹیم دن رات مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری شرانئز عمران گوندل تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے اور فوکل پرسن بھی ہوں گے ۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کی بھر پور میڈیا کوریج کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی جانب سے خصوصی کارڈ جا ری کیے جائیں گے تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ترجمان کے مطابق یاتری 12اپریل کو وہگہ ریلوے اسٹیشن کے راستے پاکستان داخل ہوں گے امیگریشن کے بعد بذیعہ سپیشل ٹرین حسن ابدال روانہ ہو جائیں گے جہاں پر 14اپریل کومرکزی تقریب ہو گی یاتری 15اپریل کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچیں گی ایک دن قیام کے بعد 17اپریل کو سچا سودا فاروق آباد میں حاضری دیں گے 18اپریل کو لاہور پہنچنے کے بعد گور و دوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے یاتری19اپریل کو گورو دوارہ نارووال میں گورو دوارہ کرتار پور نارووال کاایک روزہ دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور آئیں گے ،سکھ یاتری لاہور میں ایک روز قیام کے بعد 21اپریل کو واپس بھارت چلے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں