وزارت مذہبی امور نے پرائیوٹ حج پیکیج کیلئے 5لاکھ سے 14لاکھ روپے تک کی چار کیٹیگریز کی منظوری دیدی

منگل 26 مارچ 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزارت مذہبی امور نے پرائیوٹ حج پیکیج کیلئے 5لاکھ روپے سے 14لاکھ روپے تک کی چار کیٹیگریز کی منظوری دی ہے جس میں قربانی شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق زیادہ تر پیکیج میں حرم شریف اور مسجد نبوی ؓ سے 250میٹر قریب تک کی رہائش گاہ رکھی گئی ہیں۔پیکیج میں حرم پاک مکہ اور مدینہ میں چند میٹر کے فاصلے پر جمروت پل، منی ،عرفات اور مزدلفہ میں قریب ترین رہائش فراہم کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں