رمضان المبارک میں اشیاء کی سرکاری نرخوں پرفروخت یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹوں ، ہول سیلرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، میاں عثمان

جمعرات 18 اپریل 2019 23:37

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنانے کیلئے تھوک مارکیٹوں اور ہول سیلرز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہوگا، رمضان المبارک میں سبزیوں،پھلوں ،چکن ، گوشت اور اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ایسوسی ایشنز سے پیشگی ملاقاتیں کی جائیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بھی پیشگی مہم کا آغاز کیا جانا چاہیے تاکہ انہیں رمضان المبارک میں کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں