لاہور ،مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے لیے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل ظہور ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ ایسٹر کے موقع پر تمام بڑے پارکس میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی جانب سے تمام متعلقہ ڈائریکٹران اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو سکیورٹی، صفائی، کینٹینوں پر پرائس کنٹرول کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں