جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش ؒ میں رمضان المبارک کی 27ویںتا29ویں شب مبارکہ میں محافل شبینہ کا انعقاد ہوگا

محافل شبینہ میں قرآن پاک سنانے کے لیے ملک بھر سے حفاظ کرام سے درخواستیںطلب

ہفتہ 20 اپریل 2019 11:25

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت داتاگنج بخش ؒ لاہورمیں ماہ رمضان المبارک کی 27ویںتا29ویں شب ہائے مبارکہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی محافل شبینہ کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

محافل شبینہ میں قرآن پاک سنانے کے لیے ملک بھر سے حفاظ کرام اپنی درخواستیںسادہ کاغذ پر ہمراہ مکمل کوائف نام و پتہ قومی شناختی کارڈ ،حفظ و تجوید کی سند کی فوٹو کاپی، رہائشی فون یا موبائل نمبر، متعلقہ تھانہ کا ایڈریس و فون نمبر دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف دربار حضرت داتاگنج بخشؒ لاہورمیں 30اپریل بروز منگل 4بجے سہ پہر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔

اس سلسلے میں تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعے انٹرویو کا آغاز مورخہ 04مئی بروز ہفتہ بوقت صبح 9بجے دربار حضرت داتاگنج بخش ؒ لاہورمیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں