صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان کامیانوالی کے مختلف ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت کا اچانک دورہ ، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 22 اپریل 2019 23:37

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے میانوالی کے مختلف ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت ٹبی سر، تحصیل ہیڈکوارٹر کالاباغ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میانوالی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ، آئوٹ ڈور، ان ڈور، فارمیسی، ڈائیلسز یونٹ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

زاہد اختر زمان نے دیہی صحت مرکز ٹبی سر میں ایکسرے یونٹ کا فوری قیام، میڈیکل آفیسر کی تعیناتی اور چار کوارٹروں کی فوری مرمت کی ہدایت کی۔ انہوںنے کالاباغ تحصیل ہیڈکوارٹر میں نرسنگ ہوسٹل، ایمرجنسی کی نئی عمارت بنانے اور دوسری منزل کی فوری مرمت کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی میں بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں