مزنگ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور کمسن بچے سمیت چار افراد ملبے تلے دب گئے

جمعرات 9 مئی 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) مزنگ کے علاقہ جنازگاہ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور کمسن بچے سمیت چار افراد ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو کے مطابق گھر کی چھت ٹی آر گارڈر کی تھی، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں