iتحفظ ختم نبوت الائنس کا قادیانیت نوازی کیخلاف احتجاج

اتوار مئی 22:10

wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) تحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنمائوں وعلمائومشائخ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ پیرآف بھرچونڈی شریف پیر میاں عبدالخالق چاچڑاںشریف کے سجادہ نشین پیرخواجہ امین الدین کوریجہ ،پیرحبیب احمد عرفانی جمعیت مشائخ کے آرگنائزرپیر ایس اے جعفری تحفظ ختم نبوت الائنس کے ترجمان عمرممتازاعوان ودیگرممبرز نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متنازع بل ،سینٹ سے پاس کردہ خلاف اسلام بل اور اسی طرح نصاب تعلیم سے عقیدہ ختم نبوت کی اہم شقیں نکالنے جیسے بدترین قادیانیت نوازی پر شدیداحتجاج کیا اور اسے اسلام اور ملک و قوم کیخلاف گہری سازش قراردیا اورکہاکہ ان اسلام دشمن اور قادیانیت نواز اقدامات سے غیورمسلمانوں کے اندر شدیدبے چینی اور اضطراب بڑھ رہاہے جوکسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھارسکتا ہے لہزااس سے قبل کے حالات خراب ہوں حکومت وقت متنازع بل واپس اور نصاب تعلیم سے نکالی گئیں عقیدہ ختم نبوت کی اہم شقیں فوری طورپر دبارہ شامل کرے اور اس ضمن میں اسلامیان پاکستان میں پائی جانے والی بے چینی کو دورکرکے سکون واطمنان کی فضاء قائم کرے جوحکومت کا فرض منصبی ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments