لاہور ، دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مقامی ایم پی اے حاجی نذیر ساتھیوں سمیت زخمی

ہفتہ 25 مئی 2019 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) برکی کے علاقے میں دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مقامی ایم پی اے حاجی نذیر اپنے بعض ساتھیوں سمیت زخمی ہو گئے، تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جس نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

دونوں متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کی وجہ اراضی بتائی جاتی ہے جس پر ایم پی اے حاجی نذیر کا مخالف فریق قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ تاہم مقامی پولیس نے دونوں پارٹیوں کے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں