ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلچرل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

جمعہ 19 جولائی 2019 16:00

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کلچر ل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلچرل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اور کلچرل جنر نلسٹس فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری، سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری، سینئر نائب صدر زین مدنی ودیگر تمام ممبران ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنے اہم کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں