شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے خواتین سمیت4 افراد شدید زخمی

زخمی ہونیوالوںکے ورثاء نے شاہدرہ جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) شاہدرہ کے علاقہ لاج پت روڈ چٹھہ پارک میں فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ہونے والوںکے ورثاء نے شاہدرہ جی ٹی روڈ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اور فائرنگ کی زد میں آکر 25 سالہ شہباز ،27 سالہ عدنان اور 2 خواتین زخ،ی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ہونے افراد کے ورثاء نے شاہدرہ جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے شدید احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں