حکومت تاجروں کے تحفظات دور کرے ‘ رابعہ فاروقی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے تحفظات دور کرے ، ایک سال سے تاجر اور صنعتکار مسلسل ہڑتالیں کررہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کااظہار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں ہے لیکن کسی کوپروا نہیں ، ہر حکومتی عہدیدار اپنے ایجنڈے پر عمل کررہا ہے،حکمران غفلت کی نیند سور ہے ہیں، جب ملک میں مسلسل ہڑتالیں اور احتجاج ہوں گے تو ملک کی ترقی کا عمل رک جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں