سیکرٹری تحفظ ماحول کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے کمیٹی روم میں سموگ کے حوالے سے سطحی اجلاس

سموگ سیزن میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز

پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے کمیٹی روم میں سموگ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ماحولیات تنویر احمد وڑائچ،ڈائریکٹر موحولیات نسیم الرحمن شاہ،ڈائریکٹر سپارکوڈاکٹر رابعہ لودھی،محکمہ زراعت کے نمائندگان ودیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے طریقوں پر غوروحوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تحفظ ماحول نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے بھر میں یکم اکتوبر سے 31دسمبر تک دفعہ144کا نفاذ ہو چکا ہے لہذاسموگ سیزن میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے محکمہ زراعت کے فیلڈافسران کو ہدایت کی کہ وہ دھان کی فصل کے علاقوں پر گہری نظر رکھیں۔سلمان اعجاز نے تمام ڈپٹی کمشنرز ،ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فصلوں کی باقیات کو نہ جلایا جائے۔ محکمہ زراعت کے نمائندے نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کسانوں میں آگاہی مہم پر تیزی سے کام جاری ہے اورمختلف اضلا ع میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف 5مقدمات کااندراج کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں