چئیرمین واسا کا وفاقی وزیر اقتصادی امور میاں حماد اظہرکے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:56

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے این اے 126میں وفاقی وزیر اقتصادی امور میاں حماد اظہر کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی ،اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال ٹائون عبدالکریم، ایکسیئن اقبال ٹائون عتیق جیلانی، ایکسیئن اقبال ٹائون عابد رضا سید، ایکسیئن گنج بخش ٹائون ذیشان شوکت گوندل، ایس ڈی او گلشن راوی رانا قوسین، تحریک انصاف کی طرف سے میاں زاہد ،انیس سرور، کاشف رضا، علی متقی اوردیگر اہل علاقہ موجود تھے،کھلی کچہری میں این اے 126کے رہائشیوں نے اپنے علاقے کے مسائل سے وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو تحریری طور آگاہ کیا ،وائس چئیرمین نے موقع پر موجود واسا افسران کو ہدایات جاری کیں کہ علاقہ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ،شیخ امتیاز محمود نے رہائشیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،انہوں نے واسا افسران کواحکامات جاری کیے کہ این اے 126میں شروع ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں