ریلوے سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل میں پانچ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع

منگل 12 نومبر 2019 00:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں کرپشن سکینڈل میں پانچ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کرتے ہوئے 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم انور شاہ ،سابق چیف سگنل انجینئر ملزم عطا اللہ، سابق چیف فنانشل آفیسر ڈاکٹر محمد سعید،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد احمد اور پرائیویٹ فرم کے مالک ڈاکٹر معاذ محی الدین کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا ۔عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف ریفرنس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں