شہر کے تمام بڑے نیشنل و ملٹی نیشنل سٹورز پر لگے پھلوں و سبزیو ں کے ڈی سی کائونٹرز ختم

بدھ 13 نومبر 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر شہر کے تمام بڑے نیشنل و ملٹی نیشنل سٹورز پر لگے پھلوں و سبزیو ں کی ڈی سی کائونٹرز ختم کر دئیے گئے ہیں ۔بڑے سٹوروں پر پھل و سبزی سرکاری ریٹ کے مطابق ہی فروخت کی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سرکاری ریٹ پر پھل و سبزی کی فروخت نہ کرنے والے بڑے سٹوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دالوں، بیسن ، چینی اور سرخ مرچوں کے کائونٹرز بدستور قائم رہیں گے تاہم ان کا دورانیہ 07گھنٹے سے بڑھا کر چوبیس گھنٹے کر دیا گیاہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ دالوں ، بیسن چینی اور سرخ مرچوں کے کائونٹرزپر اشیاء کی کوالٹی کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں موجود بڑے سٹوروں پر احکامات کو فوری عمل درآمد کروائیں اوربڑے سٹوروں کی چیکنگ کی رپورٹ روزانہ ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں