تعلیمی اداروں میں فن فیئر جیسی تقاریب تفریح فراہم کرنے کیلئے منعقد کی جاتی ہیں: ڈاکٹر بشریٰ مرزا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں سالانہ فن فیئر جیسی تقاریب طالبات کو تفریح کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے سالانہ فن فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ جس میں کھانے پینے، گارمنٹس اور مصنوعی جیولری کے پچاس سے زائد سٹالز لگائے گئے جبکہ کالج کی گرائونڈ میں طالبات کی تفریح کے لئے جھولے بھی لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں