انتشار مارچ والوںنے منفی سر گرمیوں سے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی : مسرت چیمہ

حکومت دنیا کو اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کررہی ہے ‘کاشانہ ہوم میںکشمیریوںسے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ انتشار مارچ والوںنے اپنی منفی سر گرمیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جس میں انہیںناکامی کا سامنارہا ،موجودہ حکومت کشمیر کے معاملے پر ہرگز غافل نہیں اور دنیا کو ہر لمحے اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کاشانہ ویلفیئر ہوم کی بچیوں کے ہمراہ بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بھی لگائے گئے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جو لو گ کشمیر کمیٹی کاچیئرمین بن کر مراعات پر ہاتھ صاف کرتے رہے انہیں کبھی مظلوم کشمیر یوں کا خیال آیااور نہ ہی انہوں نے کبھی اس مسئلے پر دنیا کے سامنے بات کی ۔

موجودہ حکومت کے دورمیں جس طرح کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور ان کیلئے آوازبلند کی گئی ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں