ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کافروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اورکیلے کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نیسبزیوں اور پھلوں کے معیار اورکوالٹی اور ریٹ لسٹ کو چیک کیا ۔انہوں نے منڈی میں شکایت رجسٹر کو چیک کیا اورخریداری پر آئے ہوئے لوگوں سے ریٹس بارے دریافت کیا.۔منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ تمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں