ْعدالت نے اضافی فیسوں کی وصولی پر منسوخ نجی سکولز کیمپسزکے لائسنس بحال کرنے کی ہدایت کردی

منگل 19 نومبر 2019 22:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست پر منسوخ کئے گئے نجی سکولوں کے کیمپسزکے لائسنس کل تک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک نجی سکولوں کی انتظامیہ کوتنگ نہ کیا جائے ‘عدالت نے ایگزیکٹو اتھارٹی کو20نومبر تک تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی‘ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے قرار دیا کہ انتہائی اہم معاملہ ہے‘ عدالت جلد کیس نمٹانا چاہتی ہے‘ معاملہ زیادہ پیچیدہ ہوچکا ہے جس کا جلد نمٹایاجانا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں