اے سی رائیونڈ عدنان بدرکاگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پاجیاں کا دورہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدرنے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پاجیاں کا دورہ کیا۔انہوں نے سکول میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا ۔سکول میں نظم وضبط، کلاس رومز، لیبز اور دیگر امور کی مانیٹرنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران وزٹ اساتذہ باہر بیٹھے ہوئے تھے، کلاس رومز میں موجود نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں نظم وضبط انتہائی ناقص تھا، طلبا سکول کے لان میں گھوم رہے تھے۔انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔صفائی ستھرائی کے انتظامات سکول میں بہتر تھے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے سکول انتظامیہ کو سکول میں ڈسپلن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں