ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

اتوار 8 دسمبر 2019 12:10

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) واپڈا نے تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں اتوار کو پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) آمد21100 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد9700 کیوسک اور اخراج9700 کیوسک، جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد15400 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد12600 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک ۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد67600 کیوسک اور اخراج 60100 کیوسک،چشمہ میں آمد47200 کیوسک اوراخراج 45000کیوسک، تونسہ میں آمد53600 کیوسک اور اخراج41800 کیوسک، پنجندمیں آمد3400 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 45800کیوسک اور اخراج 37600 کیوسک، سکھر میں آمد29000کیوسک اور اخراج4900 کیوسککوٹری میں پانی کی آمد12000 کیوسک اور اخراج 4800 کیوسک رہا ۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1479.13 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.469ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1181.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.245 ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں