نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے‘عظمی بخاری

نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر خود کو تیس مار خان ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اتوار 8 دسمبر 2019 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے،آل عمران کے تمام دعوے اور بیانیے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں،ان کا ایجنڈا صرف ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبانا ہے جس میں یہ لوگ کامیاب ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پتلی تماشا جماعت نے پورے ملک کو تجربہ گاہ بنادیا ہے۔

نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر خود کو تیس مار خان ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کل بھی زیرو تھا اور آج بھی زیرو ہے۔عمران خان جب سے وزیر اعظم بننے کرکٹ کا بھی بیڑہ غرق ہو گیا ۔پاکستان میں ماضی میں اتنے برے کبھی حالات نہیں تھے جتنے اس نااہل حکومت نے بنادیے ہیں۔پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے ہیں یہاں تک کہ ملکی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری کرنے سے کترارہے ہیں۔نااہلوں کا ٹولہ مسلسل جھوٹ اور پروپیگنڈے کی سہارے اپنی سیاست چمکا رہا ہے لیکن یہ ٹولہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتا۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا موحال کردیا ہے اور حکمران قوم کو ابھی نہ گھبرانے کی تسلیاں دے رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں