ریلوے پولیس کا گیس سلنڈرز، چولہے اور دیگر آتش گیر مادے و ممنوع اشیاء کیخلاف کریک ڈائون

ریلوے اسٹیشنوں، پلیٹ فارموں، ٹرینوںاور ڈائننگ کاروں سے 69 گیس سلنڈرز و چولہے قبضے میں لے لیا گیا ٹرینوں کے مسافر ناشتے ، کھانے اور چائے سے محروم ہو گئے، سٹالز ہولڈرز کابھی پیشگی نوٹس کے بغیر کارروائی پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 فروری 2020 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں گیس سلنڈرز، چولہے اور دیگر آتش گیر مادے و ممنوع اشیاء کیخلاف کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں دوروز کے دوران ملک بھر کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں، پلیٹ فارموں، ٹرینوںاور ڈائننگ کاروں سے 69 گیس سلنڈرز و چولہوں کو قبضہ میں لے کر 54 مقدمات کا اندراج کیا گیا، پولیس کے آپریشن کی وجہ سے ٹرینوں میں مسافر کھانے ،ناشتے اور چائے سے محروم ہو گئے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر سٹال لگانے والے سٹالز ہولڈرز نے پیشگی نوٹس نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ریلوے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے 15مقدمات کا اندراج کیا اور23گیس سلنڈرز و چولہے قبضہ میں لئے ، راولپنڈی ڈویژن نے 04مقدمات کا اندراج کیا اور 05گیس سلنڈرز و چولہے ، ملتان ڈویژن نے 24مقدمات کا اندراج اور 24گیس سلنڈرز و چولہے ،سکھر ڈویژن نے 05مقدمات کا اندراج اور05 گیس سلنڈرز و چولہے ،کراچی ڈویژن نی06مقدمات کا اندراج کیا اور 10گیس سلنڈرز کو قبضہ میں لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے یہ کارروائی ریلوے مسافروں ، اسٹیشنوں ، ٹرینوں اور دیگر احاطہ جات کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں