ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی عملہ کی کارروائی، 187آوارہ کتے تلف کر دیئے

جمعرات 20 فروری 2020 23:48

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے عملہ نے شہر بھر میں 187آوارہ کتے تلف کر دیے ،ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر زون میں 40اور گلبرگ وسمن آبادزون میں 27 کتے تلف کردیئے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے عملہ نے شالامار،عزیز بھٹی اور واہگہ زون میں29 اور راوی زون میں 51کتے تلف کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں