ایوان کارکنان میں بارہویں سالانہ سہ روزہ نظریہٴ پاکستان کانفرنس اختتا م پذیر

جمعرات 27 فروری 2020 17:59

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں بارہویں سالانہ سہ روزہ نظریہٴ پاکستان کانفرنس اختتا م پذیر ہو گئی ، جسمیں آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے 1845مندوبین نے شرکت کی ۔ کانفرنس کا کلیدی موضوع ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ تھا۔

کانفرنس کے اختتام پرجاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو سرسید احمد خانؒ‘ علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت عطا ہوئی جنہوں نے برطانوی سامراج سے آزادی اور ہندو سامراج سے بچائو اور مسلم امت کیلئے دو قومی نظریہ پیش کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمیں ہر سطح پر تحریک پاکستان کی روح کو تازہ کرنا اور تعمیر پاکستان کے جذبوں کو نہ صرف اپنے وجود‘ اپنے قول و فعل میں برقی روکی طرح دوڑانا ہے بلکہ نئی نسل اور اہل وطن کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کاوشیں کرنی ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو سامراج نے مسلمانوں کی نسل کشی کا جو خونی بازار گرم کر رکھا ہے‘ اس بارے میں ہمیں دلی جمعی کے ساتھ اپنا اپنا کردار انفرادی اور اجتماعی سطح پر ادا کرنا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ مضبوط پاکستان ہی بھارت کے اندر مظلوم مسلمانوں کے لیے تحفظ کی ڈھال ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے بھارت کے طول و عرض میں برپا اس تحریک نجات کا بغور مطالعہ کرنا ہوگا جس میں بھارت کے تقریباً ہر بڑے شہر میں لاکھوں لوگ سراپا احتجاج ہیں کہ ہمیں ہندو راج سے آز ادی چاہیے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ‘ تحریک پاکستان کے کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں