مستحق افراد کی عز ت نفس مجروح کیے بغیر ان کی مدد کی جائے ‘ شفیق ر ضا قادری

بدھ 1 اپریل 2020 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ مستحق افراد کی عز ت نفس مجروح کیے بغیر ان کی مدد کی جائے،راشن تقسیم کرنے کی فو ٹو چھپوانے والے اپنی مشہوری کیلئے سفید پو ش طبقے کی عز ت مجروح نہ کریں،دو کانو ں کے سامنے پھٹے لگاکر کارو بار کرنے والو ں اورکرایہ داروں کو مالکان کر ایہ معا ف کر دیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں تاجر رہنما بھی رو ل پلے کریں تا جررہنما ئو ں کواللہ نے بڑا ما ل دیا ہو ا ہے وہ اللہ کا مال اللہ کی مخلوق پر خر چ کر یں،تاجراپنے ملاز مین کے گھرو ں میں را شن بھی پہنچا ئیں اور نقدی بھی دیں۔بڑے بڑے پیر خانے اور گد ی نشین بھی مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کیلئے میدان میں آ ئیں۔انہو ں نے کہاکہ ایک ایک آ ٹے کے تھیلے پر فو ٹو سیشن کرانے والو ں کو شرم آ نی چاہے،امداد دینے کے مو قع پر کیے جانے والے فو ٹو سیشن سے ہر ممکن طور پر پر ہیز کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں