ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ

اتوار 5 اپریل 2020 18:10

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی‘ رپورٹ کے مطابق امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے‘کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشات کے تناظر میں شہر میں جاری جزوی لاک ڈائون کے دوران دیہاڑی دار اور مستحق خاندانوں کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں راشن بیگ تیار کئے گئے‘پولیس افسران و جوانو ں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اورحفاظتی انتظامات بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میںمیو ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید نے دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بارے لیکچر دیا‘کورونا وائرس سے متاثرہ لاوارث میت کو منتقل کرنے اور دفنانے کے دوران حفاظتی انتظامات بارے آگاہی دی گئی‘ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیااورتمام سٹاف میں سیفٹی ماسک اور ہینڈ گلوز تقسیم کئے گئے ‘پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام افسران و اہلکاروں کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے‘فیلڈ ڈیوٹی خاص طور پر ناکہ جات پر تعینات اہلکاروںمیں حفاظتی کٹس، ہینڈگلوز، ماسک اور سینی ٹائزرزبھی تقیسم کئے گئے‘قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 77 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں‘دفعہ 144 اور جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی ناکہ جات پر روزانہ کی بنیاد پر 330 سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں