دنیا مشکلا ت کے حل کیلئے رب کے سامنے سجدہ ریز ہو جائے ‘اعظم علی نعیمی

رب العالمین پور ی دنیا کیلئے مہر بان ہے مشکلا ت میں ہمیں بہرحال رجوح الی اللہ کی ضرورت ہے

منگل 7 اپریل 2020 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ دنیا مشکلا ت کے حل کیلئے رب کے سامنے سجدہ ریز ہو جائے،رب العالمین پور ی دنیا کیلئے مہر بان ہے مشکلا ت میں ہمیں بہرحال رجوح الی اللہ کی ضرورت ہے،نبی مجسم رحمت عالمﷺ کی ذا ت اقدس پر مسلسل درود سلام تمام بیماریو ں سے شفا ء کا مجرب نسخہ ہے۔

ان خیا لا ت کااظہارانہوں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ اللہ کے نبی ﷺ کی تعلیما ت اپنا کر دنیا کی مشکلا ت سے نجا ت حا صل کی جا سکتی ہے آ ج کی سا ئنس جو بھی تجربہ کر تی ہے کامیا بی کی صور ت میں سنت نبویؐ سامنے کھڑی ہو تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا مشکلا ت کا شکار اسی وجہ سے ہوئی ہے کہ ہم اللہ اور اس کے ر سو ل ﷺ کی تعلیما ت کو بھلا بیٹھے ۔

(جاری ہے)

الماریو ں میں بند قرآ ن مجید دنیا کی ہدایت اور تر قی کا بہتر ین نسخہ ہے جسے مسلمان بھلا بیٹھے تو تباہی اور ذلت ان کامقدر بنی۔ انہو ں نے کہا ہے سیر ت البنی ؐسے آ ج بھی رہنما ئی لی جائے اور قرآ ن و سنت پرعمل کیا جائے تو دنیا اور آخر ت کی کامیا بی انسان کامقدر بن سکتی ہے افسو س کہ آ ج مسلمان دینی تعلیمات سے دوری کے باعث مسلسل پر یشانبو ں اور مشکلا ت کا شکارہیں۔کورونا وائر س مسلمانو ں پرآزما ئش ہے آزما ئش کی گھڑی میں پور ی قوم تو بہ استغفار کرے اوراپنے گنا ہو ں کی اللہ سے معا فی مانگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں