حکومت قوم کو متحد کرنیکی بجائے خود اندرونی طو رپر خلفشار کا شکارہے ‘ رانا آصف حسین ڈیال

وزیر اعظم کو ضد او رانا کو چھوڑ کر کھلے دل او رذہن کیساتھ اپوزیشن کیساتھ بیٹھناچاہیے‘ رہنما (ن) لیگ

بدھ 8 اپریل 2020 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ حکومت قوم کو متحد کرنے کی بجائے خود اندرونی طو رپر خلفشار کا شکارہے ،اب بھی وقت ہے کہ حکومت کورونا کی صورتحال پر اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے قومی اتفاق رائے سے متفقہ بیانیہ اپنا کر اس پر گامزن ہو ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقے کے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیر اعظم کو ضد او رانا کو چھوڑ کر کھلے دل او رذہن کے ساتھ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تاکہ کوروناوائرس کی تباہ کاریوں کو روکا اورآئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف کورونا وائرس کی زد میں آنے والے تمام شعبوں کے ماہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے آگاہی حاصل کرکے تجاویز مرتب کر کے حکومت کوبتا رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی ایک بھی شعبے کیلئے تجاویز کو خاطر میں نہیں لایا گیا جو قابل تشویش ہے ۔ رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈائون کے دوران عوام کو امداد اور راشن کی تقسیم کی جویقین دہانی کرائی تھیں وہ ابھی تک پوری نہیں ہو سکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں