عظمیٰ کاردار کا پارٹی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پیر 6 جولائی 2020 20:49

لا ہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ کاردار نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنی رکن عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف عظمی کاردار نے درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کسی پبلک پلیٹ فارم پر پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف پارٹی کی ایپلٹ کمیٹی میں درخواست دائر کرنے جارہی ہوں لیکن میں اب بھی میں اپنے قائد عمران خان اورپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ دیا ہے اور پارٹی کے ساتھ ہوں، آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے، وکلا کی مشاورت سے اقدام کروں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں