موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سول عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کا آغاز

منگل 4 اگست 2020 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) موسم گرما کی تعطیلات کے بعدڈیڑھ ماہ سے بند لاہور کی سول عدالتوں میں گزشتہ روز سے کام کا آغاز ہو گیا۔ سول عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین نے عدالتیں کھلنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلا تاخیرانکی دائر درخواستوں پرانہیں انصاف ملنا شروع ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

سول عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا نے بتایا کہ کرونا وباء اور عدالتی تعطیلات کی وجہ سے ہزاروں کیس التوا ء کا شکار تھے ،اس لیے سیشن ججز نے دیواروں پر ترجیحی بنیادوں پرکیس نمٹانے کے لیے فہرستیں آویزاں کر نے کا حکم دیا ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب زیرالتواکیسز جلد نمٹائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں کام شروع ہونا باعث اطمینان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں