اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے 26مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 55 دستے روانہ

ہفتہ 8 اگست 2020 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس/ ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 26مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 55 دستے روانہ کئے گئے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر 250 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

مذہبی،سیاسی وسماجی07 سے زائداجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا۔ نمازِ عیدالاضحی کے موقع پر0 14سے زائد جوانوں نے نماز عیدین پر سکیورٹی فراہم کی۔.وزیراعظم پاکستان عمران خان کی لاہورآمد کے موقع پر 150 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لیے 330 سے زائدبیریئرز مختلف ڈویژنز میں بھجوائے گئے۔مختلف مظاہروں میں 750 سے زائد افراد کو پرُامن طور پر منتشر کیاگیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 160سے زائد اہلکار تعینات کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں