تمام متعلقہ حکام مربوط انداز میں کام کریں اور ڈینگی سروئلنس اور سپرے کرنے کی رفتار کو مزید تیز کریں‘دانش افضال

ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی لازم ہے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.تمام متعلقہ حکام نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان ڈور اور آٹ ڈور ڈینگی سروئلنس ، ڈینگی لاروا کی تلفی ، ڈینگی سپرے کے حوالے سے بات چیت کی گئی. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈینگی مہم کو مثر اور کامیاب بنانے کے لئے مزید ہدایات جاری کر دیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام مربوط انداز میں کام کریں اور ڈینگی سروئلنس اور سپرے کرنے کی رفتار کو مزید تیز کریں، کاہلی اور سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں. انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی لازم ہے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہی. ڈی سی لاہور نے کھڑے پانی کو فوری ختم کرنے کی بار بار تلقین کی تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں اور ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں