پی ایچ اے شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی:میاں محمودالرشید

پارکس میں شہریوں کیلئے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اجلاس سے خطاب

پیر 21 ستمبر 2020 19:08

پی ایچ اے شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی:میاں محمودالرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ ای) لاہور شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دے۔زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہے۔یہ بات انہوں نے پی ایچ اے لاہور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود،سیکرٹری ہائوسنگ ندیم محبوب، چیئرمین پی آیچ اے یاسر گیلانی اور لیگل ایڈوائزر وقار شیخ نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پی ایچ اے لاہور کو بل بورڈز ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا۔ وزیرہائوسنگ نے لاہور کو خوبصورت بنانے کے جامع پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی نگہداشت یقینی بنائی جائے۔پارکس کی سکیورٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔پارکس اور گرین بیلٹس کی نگہداشت میں کوتاہی نہ برتی جائے۔وزیر ہائوسنگ نے کہاکہ پارکس میں شہریوں کیلئے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔نئے لگائے گئے پودوں کی تناور درخت بننے تک مکمل نگہداشت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں