وزیر ہاؤسنگ سے کینیڈین کمپنی کے وفد کی ملاقات، نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اظہار دلچسپی

نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے غیرملکی تعمیراتی اداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی‘میاں محمودالرشید

بدھ 23 ستمبر 2020 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے کینیڈا کی کمپنی YAG INC کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین سلیمان مفتی گل کر رہے تھے -کینڈین وفد نے وزیرہاؤسنگ کو اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے اس موقع پر کینڈین وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غیرملکی اداروں کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے غیرملکی تعمیراتی اداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ذریعے عوام کو کم لاگت میں معیاری رہائشی سہولیات فراہم کریں گے اور ضمن میں پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کا آغاز کیاجارہاہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں