لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ، تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میںموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز لاہور میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم36ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ38ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب68فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں