sلاہور ،پنجاب میں تھانوں کی حدود بندی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

بدھ 30 ستمبر 2020 02:17

Iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) پنجاب میں تھانوں کی حدود بندی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ایک روز قبل مانگامنڈی کے قریب لیگی رہنما رانا جمشید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تاحال پولیس نے حد بندیوں طے نا پانے کے باعث کارروائی کا آغاز نہ کیا، کوٹ رادھا کشن یا مانگا منڈی پولیس نے حدود کا تعین نا ہونے پر 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود زخمی سے رابطہ نہ کیا۔

(جاری ہے)

(ن) لیگی رہنما رانا جمشید ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔رانا جمشید گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ رانا جمشید کو تین گولیاں لگیں تاہم علاج کے لئے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔مانگا منڈی پولیس نے واقعہ قصور کی حدود میں قرار دیا۔ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن قصور نے واقعہ مانگا منڈی پولیس کا قرار دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں