دور روزہ آل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں قائد احرار عطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تزک و احتشام کے ساتھ شروع

دور دراز سے فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اورسرخ پوشان احرار کے قافلوںکی آمد مسلسل جاری ،کانفرنس کے تمام مقررین نے فرانس میںتوہین اسلام اور توہین رسالت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سانحہ پشاور کو حکومت کی ناکامی سے تعبیرکیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دور روزہ آل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں قائد احرار عطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔ دور دراز سے فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اورسرخ پوشان احرار کے قافلوںکی آمد مسلسل جاری ہے ،کانفرنس کے تمام مقررین نے فرانس میںتوہین اسلام اور توہین رسالت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سانحہ پشاور کو حکومت کی ناکامی سے تعبیرکیا مقررین نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات ،قانون تحفظ ناموس رسالت و تحفظ ختم نبوت کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا اور تحریک تحفظ ناموس رسالت کو بھی زندہ و تابندہ رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی نشستوں سے خطا ب کر تے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے اور بنیاد پر ستی ہمارا طرہٴ امتیاز ہے جس سے ہم کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماء ومبلغین مولانا محمد مغیرہ ،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،مولانامحمد سرفراز معاویہ ،مولانا محمد وقاص حیدر،مولانا محمد الطاف معاویہ، حافظ محمد مغیرہ خالد اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کا حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی قوانین بننے چاہییں ۔

ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا احرار اعلائے کلمة الحق کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کے سد باب کے لیے پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں