پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نی'' 105 ای چالان '' والی نادہندہ کار پکڑوا دی

پیر 23 نومبر 2020 22:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نی''105 ای چالان '' جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی۔ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران ای چالان نادہندہ گاڑی کو دیکھا گیا جس پر اتھارٹی میں موجود پولیس کیمونیکیشن آفیسر کی نشاندہی پر ای چالان نادہندہ گاڑی کو ٹریفک وارڈنز کے ذریعے گنگا رام کے قریب روکا گیا۔

ٹریفک پولیس وارڈنز نے اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے جس پر مذکورہ گاڑی 105ای چالانز کی نادہندہ نکلی۔

(جاری ہے)

گاڑی مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 50 ہزار 300روپے ہے، جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر گاڑی کو تھانہ مزنگ میں بند کروا دیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے پر گاڑی کو چھوڑ دیا جائیگا۔

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی او نے اس حوالے سے 17ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ اس سلسلہ میں اتھارٹی کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کو ای چالان چیک کرنے کے لیے ایپ اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ایپ کے ذریعے بآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ لگایاجاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں